کوئٹہ: پاکستانی فورسز پر دستی بم حملہ، 1 اہلکار زخمی

366

 

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار کی زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی شپ سریاب فلائی اور پر قائم ایف سی کے چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جس سے وہاں تعینات ایک سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد شہر میں سیکورٹی فورسز نے ناکہ بندی کرکے سیکورٹی مزید سخت کر دی ہے۔

آخری اطلاعات تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آیا ہے۔