کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

269

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ، مستونگ، بولان اور گردنواح میں بدھ کو افطار کے کچھ دیر بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز مستونگ سے 40 کلو میٹر دور مشرق میں اور گہرائی 25 کلو میٹر تھی۔

تاہم زلزلہ کے باعث کسی قسم کی نقصانات کے حوالے سے کوئی خبریں سامنے نہیں آئی ہیں۔