بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سرینا ہوٹل میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد کے ہلاکت اور 13 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام نے سرینا ہوٹل کے پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جبکہ زخمی ہونے والے تیرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں اسسٹنٹ کمشنر سبی اور نصیر آباد بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے نتیجے سات گاڑیوں کو آگ نے لپیٹ میں لیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ چینی سفیر کے ہوٹل میں پہنچے قبل ہوا۔ تاہم چینی وفد کے دیگر ارکان ہوٹل میں موجود تھے۔
دھماکے کے بعد فورسز اور دیگر اداروں کی باری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔ تاہم تاحال دھماکے کی نوعیت کے حوالے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
Breaking: A massive blast has jolted Quetta city. According to initial reports the blast happened inside/near luxurious Sarena Hotel. pic.twitter.com/YGWtJ9mjQk
— The Balochistan Post – English (@TBPEnglish) April 21, 2021