کوئٹہ: روزنامہ آزادی سے منسلک صحافی قتل

479

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی واحد رئیسانی جاں بحق ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی اخبار روزنامہ آزادی کے رپورٹر اور سب ایڈیٹر عبدالواحد رئیسانی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہفتے کی شام کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر بینک کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے روزنامہ آزادی کے رپورٹر و سب ایڈیٹر عبدالواحد رئیسانی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔