کنگنا کے پاس کروڑوں روپے ہیں، آکسیجن خرید کر لوگوں کو بانٹیں – راکھی ساونت

157

بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے اداکارہ کنگنا رناوت کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ فوٹوگرافرز سے گفتگو کے دوران منفرد انداز کے سبب ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

ویڈیو میں راکھی نے فوٹو گرافر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں کورونا کو جوان ہونے نہیں دوں گی، آپ لوگ کورونا کو پالو مت، اسے جوان مت ہونے دو، کورونا ابھی بچہ ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو میں انہیں فوٹوگرافرز کو ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کراتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

راکھی نے ہاتھ جوڑ کر مداحوں سے درخواست کی کہ بھارت کے شمشان گھاٹ میں مردے جلانے کے لیے جگہ نہیں ہے، برائے مہربانی ماسک پہنو اور خود کو بچاؤ۔

راکھی نے کنگنا رناوت کےآکسیجن سے متعلق بیان پر ان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کنگنا جی  آپ دیش کی سیوا کریں، آپ کے پاس کروڑوں روپے ہیں، تھوڑا آکسیجن خریدیں اور لوگوں میں بانٹیں کیوں کہ ہم  بھی یہی کررہے ہیں۔