کراچی سے لاپتہ بلوچی زبان کا شاعر بازیاب

100

 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے سندھ کے مرکزی شہر کراچی سے جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے بلوچی زبان کے شاعر منصور آزاد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند کے رہائشی منصور آزاد کو رواں سال کے یکم اپریل کو لاپتہ کیا گیا تھا۔

منصور آزاد قاسم لبزانکی مجلس کے سابق صدر رہے ہیں جنکی بازیابی کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کمپین بھی کیا گیا، آج انکی بازیابی عمل میں آئی ہے۔