کراچی سے بلوچ نوجوان شاعر گرفتاری بعد لاپتہ

421

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق کراچی سے بلوچ نوجوان شاعر فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہوگیا۔

نوجوان کی شناخت منصور آزاد کے نام سے ہوئی ہے جسے چند روز قبل گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

لاپتہ نوجوان کے قریبی دوستوں نے منصور آزاد کے جبری طور پر گمشدگی کی تصدیق کردی ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق منصور آزاد بلوچی زبان کے شاعر ہیں جنہیں 1 اپریل کو کراچی بسم اللہ ہوٹل سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا ہے۔

بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ کافی عرصے چلا آرہا ہے جن میں کئی افراد بازیاب بھی ہوئے ہیں۔

یاد دہے چند روز قبل بلوچستان کے علاقے سوراب سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کے رشتہ داروں سمیت 4 نوجوان جبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھے تاہم اج ان میں سے 2 افراد آج بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

سوراب سے گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کے رشتہ دار تاحال لاپتہ ہیں۔