ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

204

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار  زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق موبائل پر فائرنگ کا واقعہ بند دھپ والے کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ پولیس موبائل پر  فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔