چمن: مسلح افراد کی فائرنگ سے فرسٹ کلاس کرکٹر ہلاک

226

بلوچستان کے ضلع چمن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فرسٹ کلاس کرکٹر ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے نوجوان کرکٹر کی شناخت محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے کرکٹر کو اس وقت قتل کردیا جب وہ موٹر سائیکل سے گھر جارہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے راستہ روک کر موٹر سائیکل چھینے کی کوشش جہاں مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو ہلاک کردیا جبکہ ڈاکوں موٹر سائیکل لے کر فرار ہونے کامیاب ہوگئے۔

لواحقین نے نعش ڈی سی آفس کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کردی۔ لواحقین نے مطالبہ کررہے ہیں کہ ڈاکووں کو گرفتار کیا جائے۔