چمن: قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس گاڑی پر بم حملہ

1013

بلوچستان کے ضلع چمن میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا چمن میں واقع قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب کیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، جسے موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔