پنجگور میں پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

313

حملہ اُس وقت کیا جب یہ کارندے سرمچاروں کے تعاقب میں پہاڑی سلسلے کی جانب کی جانب جارہے تھے۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج 11 بجے کے وقت پنجگور کے علاقے گوارگو میں سراپ کے مقام پر ڈیتھ اسکواڈ اور پاکستانی فورسز کے کارندوں پر گھات لگا کر اُس وقت حملہ کیا جب فورسز کے اہلکار سادہ وردی میں مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ہمراہ قافلے کی شکل میں سرمچاروں کی تعاقب میں پہاڑوں کی طرف جارہے تھے، جھڑپ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا، حملے میں مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کا ایک کارندہ جبکہ ایم آئی کا ایک اہلکار ہلاک اور کئی اہلکار زخمی ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔