پنجگور: مبینہ پولیس مقابلے میں تین افراد ہلاک و زخمی

283

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے عیسیٰ مینول کے مقام پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ساجد جبکہ زخمی ہونے والوں کی شناخت وحید سکنہ شاپاتان اور بلال سکنہ تسپ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کہ پولیس نے مبینہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا اور انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔