پنجگور: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

332
File Photo

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

نوجوان کو فورسز نے 20 روز قبل پنجگور کے نواحی علاقے گوارگو سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے جسکی شناخت صلاالدین ولد محمد یوسف سکنہ بونستان کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے نوجوان کو اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جو وہ دیگر دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے جارہے تھے۔

یاد رہے مذکورہ نوجوان کو اس سے قبل بھی فورسز نے سالم امید کے ہمراہ حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔

بعدازاں سالم امید کو پاکستانی فورسز نے دوران حراست جعلی مقابلے میں قتل کرکے لاش پھینک دیا تھا جبکہ اس وقت صلاالدین کو چھوڑ دیا گیا جبکہ اب ایک بار پھر اسے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کیچ کے علاقے مند سے چودہ مہینے قبل لاپتہ ہونے والے پرویز احمد ولد رسول بخش سکنہ گوبرد مند گذشتہ روز بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔