پنجگور: فائرنگ اور دستی بم حملے کے واقعات، 1 شخص ہلاک

248

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ اور دستی بم حملے کے دو مختلف واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے جس کی لاش پنجگور پولیس نے سول ہسپتال منتقل کردیا۔

مذکورہ شخص کی شناخت زاکر ولد بہرام خان سکنہ پلنتاک حال گرمکان سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ملا حفیظ نامی شخص کے مہمان خانے میں آپس کے تکرار سے پیش آئی ہے۔

دریں اثناء گذشتہ رات دو بجے کے قریب نامعلوم افراد نے پنجگور کے علاقے گرمکان میں ایک گھر کے چار دیواری میں دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق راشد ولد واحد بخش کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے گذشتہ رات ہی خاران شہر میں نامعلوم افراد نے لیویز لائن پر دستی بم سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار زخمی ہوئیں۔