پنجگور/خضدار: فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک، 1 زخمی

208

بلوچستان کے ضلع خضدار اور پنجگور میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے کھنڈ ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

جبکہ دوسری جانب پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ پنجگور کے علاقے وشبود میں دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح چوروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عنایت ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی شخص کو سول اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گولی دونوں ہاتھ اور بائیں پیر پہ لگے ہیں۔ جبکہ مسلح چور دکان سے بیس ہزار نقد اور 70 موٹر سائیکل چرا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔