پاکستان میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد

661

پاکستان بھر چار گھنٹے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کردی گئی۔

پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 11 سے 3 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ٹوئٹر، فیس بک ، یو ٹیوب، ٹیلی گرام، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا ہے۔،

وزرات داخلہ نے ملک میں سوشل میڈیا بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا ہے، جن سروسز کو بند کیا گیا ہے ان میں واٹس ایپ، ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور ٹیلی گرام شامل ہیں۔

پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور ٹوئٹر کی سروسز بند ہوگئی ہیں جس سے سوشل میڈیا صارفین کی ان سائٹس تک رسائی ختم ہوچکی ہے۔