نوشکی: بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، تمپ سے قاتل گرفتار

380

بلوچستان کے ضلع نوشکی نے میں گھریلو ناچاقی پر سگے بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔

واقعہ نوشکی کے علاقے کلی قادر آباد کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں عبداللہ ولد گل محمد نے اپنے بھائی کو اپنے ہی ہاتھوں سے قتل کر دیا۔

دوسری جانب گذشتہ روز تمپ کے پہاڑی علاقے کلبر میں ایرانی تیل سپلائی کرنے والے گاڑی ڈرائیور کے قاتل کو رشتہ داروں نے پکڑ کر تمپ انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز علیم ولد گاجیان کو قتل کرکے ان کی کروزر گاڑی چوری کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے ملزمان کو مقتول کے رشتہ داروں نے اسپی کھن اور جالبار کے درمیانی علاقے سے پکڑ لیا ہے۔

قاتل کی شناخت محمود کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق راسک ایران سے ہے جبکہ ان کے دیگر دو ساتھی بھی مقتول کے رشتہ داروں نے پکڑ لیے جن کا تعلق بلوچ آباد تمپ سے ہے۔