نصیر آباد: فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک، تین زخمی

143

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ زمینی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

واقعے کا اطلاع ملتے پولیس اہلکار جاہ وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کےنصیر آباد کے علاقے صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود قیدی شاخ کے گوٹھ محمد عظیم جتک میں جتک قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم و فائرنگ کے نتیجے دو افراد ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

فریقین آپس میں رشتہ دار بتائے جارہے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبدالعزیز جتک اور محمد اسماعیل جتک جبکہ زخمیوں کی شناخت فیروز، یعقوب اور نوروز کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہے۔