نصیر آباد: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

150

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں فائرنگ کے واقعات میں عورت سمیت تین افراد کو ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ نصیر آباد کے علاقے منگولی کی حدود گوٹھ محمد جان عمرانی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے وحیدہ نامی خاتون اور فدا حسین کو قتل کرکے فرار ہوگئے ہیں، قتل کے محرکات کاروکاری بتائے جاتے ہیں۔

پولیس نے نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کرکے مزید تفشیش شروع کردی ہے۔

دریں اثناء نصیر آباد کے علاقے منجھو شوری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ہلاک شخص کی شناحت خدا بخش سکنہ سندھ کے نام سے ہوئی ہے تاہم قتل کی محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مزید کاروائی کا آغاز کیا۔