مند اور حب میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

432

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے حب اور مند میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کے روز ضلع کیچ میں مند کے علاقے بانسر میں ایک نئی تعمیر شدہ چوکی پر سرمچاروں نے اسنائپر اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ جمعرات ہی کے روز حب شہر میں نظر چورنگی پر قابض فوج کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا، جو چوکی کے اندر گرا۔ اس سے ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ ردعمل میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے راہگیروں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔