ممتاز مذہبی اسکالر مولانا وحید الدین انتقال کرگئے

392

ہندوستان سے تعلق رکھنے والے معروف مذہبی اسکالر، مولانا وحید الدین انتقال کرگئے۔

وہ گذشتہ دنوں کرونا وائرس کی وجہ سے شدید علیل تھے اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ ان کا پورا نام وحید الدین خاں تھا، وہ یکم جنوری 1925 کو اعظم گڑھ، اتر پردیش بھارت میں پیدا ہوئے۔

مولانا وحید الدین مدرسۃ الاصلاح اعظم گڑھ سے فارغ التحصیل تھے، ان کا شمار برصغیر کے نمایاں مفکرین میں ہوتا تھا۔ جبکہ اسلامی مرکز نئی دہلی کے چیئرمین، ماہنامہ الرسالہ کے مدیر رہے۔

مولانا وحیدالدین خان کو اس سال کے پدم وبھوشن ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا تھاـ پدم وبھوشن ایوارڈ بھارت رتن کے بعد دوسرا بڑا شہری اعزاز ہے جو فن، تعلیم، ادب، سائنس وغیرہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ہندوستانی حکومت کی جانب سے دیا جاتا ہےـ

ان کی تحریریں بلا تفریق مذہب و نسل، تمام حلقوں میں قابل قبول تھیں۔ جبکہ بلوچستان میں ایک بڑی تعداد ان کے کتابوں پڑھتی ہے۔