مغربی بلوچستان: فائرنگ کے واقعے میں پروفیسر امین بلوچزئی ہلاک

445

مغربی بلوچستان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں پروفیسر ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں پروفیسر امین بلوچزئی ہلاک ہوا ہے، واقعہ ہاش اور پہرہ کے درمیانی علاقے ایراندگان میں پیش آیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق امین بلوچزئی کے قتل میں ایرانی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک گاڑی نے امین بلوچزئی کے گاڑی کا پیچھا کیا اور ایراندگان کے مقام پر ان پر حملہ کیا گیا۔

تاہم پروفیسر کے قتل میں ایرانی خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کی دیگر ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

دریں اثناء راسک میں ایرانی مرساد نے تیل بردار گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

بلوچ کمپئین کا کہنا ہے کہ تیل بردار گاڑیوں پر ایرانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے واقعات جاری ہے اس سال اب تک اس نوعیت کے 46 واقعات پیش آچکے ہیں جن میں جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔