مغربی بلوچستان: حملے میں 2 افراد ہلاک، بیس دنوں میں 8 بلوچ مارے گئے

404

مغربی بلوچستان کے شہر سراوان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مغربی بلوچستان کے علاقے سراوان شستون کے مقام پر نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت باسط پرکی اور آدم دہانی کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی بلوچستان میں آئے روز فائرنگ کے واقعات میں کافی شدت دیکھنے میں آرہی ہے گذشتہ دنوں سراوان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا تھا جن کا تعلق مشرقی بلوچستان کے علاقے آواران سے بتایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ بیس دنوں کے دوران بلوچستان مغربی بلوچستان میں آٹھ سے زیادہ بلوچ شہریوں کو اسی طرح ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ہے تاہم ابھی کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوا ہے۔