مغربی بلوچستان سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، مذکورہ شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ مشرقی بلوچستان کا رہائشی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مغربی بلوچستان کے علاقے درگس مچکور کے مقام سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسکی شناخت جمال سکنہ تمپ ملک آباد کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع بتارہے ہیں لاش ایک ہفتہ پرانی ہے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ۔