لسبیلہ یونیورسٹی کے طلباء کو انتظامیہ کی جانب انتقام کا نشانہ بنانا افسوسناک رویہ ہے – سیو اسٹوڈنٹس فیوچر

111

 

ایس ایس ایف کے مرکزی ترجمان کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی کے ڈی وی ایم کے طلباء پچھلے ایک ہفتے سے اپنے جائز مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں جن کو مسلسل نظرانداز کرنا انتظامیہ کی ناعاقبت اندیشی کی واضح نشانی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی وباء کورونا کی وجہ سے جہاں زندگی کے دیگر شعبہ جات متاثر ہوئیں، وہیں بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں انٹرنیٹ و بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے طلباء کی تعلیم بھی مسائل سے دو چار ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ بالا مسائل کے باوجود آن لائن کلاسز و امتحانات کا اجراء غیر منصفانہ عمل تھا، جس کی طلبہ مختلف پلیٹ فارمز پر وضاحت بھی کرچکے ہیں. ان تمام وجوہات کے باوجود پریکٹیکلز میں طلبہ کی اکثریت کو فیل کرنا طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی مترادف ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ طلبہ کو نظر انداز کرنے، ڈرانے دھمکانے اور مختلف حربوں سے ذہنی اذیتیں دینے کی بجائے انہیں سن کر مناسب طریقے سے انکے خدشات کو دور کیاجائے کیونکہ اس طرح کے غیر مناسب رویوں سے نہ صرف لسبیلہ یونیورسٹی کے طلبہ بلکہ پورے بلوچ طلبہ کے کیرئیر، پڑھائی اور مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہونے کے خدشات ہیں.