لسبیلہ: فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک

220

کراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے دارو ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک شخص کی شناحت شکیل ولد مولا بخش گجر کے نام سے ہوا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقتول دارو ہوٹل سے اپنے گھر واقع جنگی گوٹھ جا رہا تھا کہ مبینہ طور پر مسلح ڈاکوؤں نے اس سے لوٹ مار کی کوشش کی، مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا- جسے فوری طور پر جام غلام قادر سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی کے مرشد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق صنعتی شہر حب کے سٹی تھانہ میں نئے ایس ایچ او کی تعیناتی کے بعد سے امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوگئی ہے۔

شہری دن دہاڑے لٹ رہے ہیں، پچھلے ایک ہفتے کے دوران حب شہر میں چوری و ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں لیکن پولیس ان وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔

دریں اثنا لسبیلہ کے پہاڑی علاقے کنراج میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے جس کی شناخت غلام نبی ولد میراجی مینگل کے نام سے ہوا ہے، تاہم ابتدائی طور پر قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔