قلعہ عبداللہ: مسلح حملے میں قبائلی رہنماء ہلاک

165

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنماء کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے قبائلی رہنماء کی شناخت حاجی محمد رودی علیزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ جنگل پیر علیزئی کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنماء کو ہلاک کیا۔

تاہم حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے کامیاب ہوگئے جبکہ واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔