قلات: جوہان میں پاکستانی فوج کے کانوائے پر حملہ

486

بلوچستان کے ضلع قلات کے پہاڑی علاقے جاہان میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے کانوائے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعت کے مطابق جوہان میں شاہ پیر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے پندرہ گاڈیوں پر مشتمل کانوائے کو سڑک کنارے نصب بم حملے کا نشانہ بنایا جس کے بعد گھات لگائے مسلح افراد نے فورسز کے کانوائے پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں اور فورسز کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا۔ حملے میں فورسز اہلکاروں کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم فورسز کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے موقف سامنے نہیں آیا ہے۔