فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی

187

فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کی رکنیت معطل کی گئی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کی وجہ پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر قبضہ بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ فیفا نے پی ایف ایف کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کو رکنیت معطل کرنے کے حوالے سے وارننگ بھی دی تھی۔