ریاستی مخبر مزمل کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

342

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات بارہ بج کر بیس منٹ پر سرمچاروں نے آبسر کے علاقے میں کہدہ یوسف بازار کے کرکٹ گراؤنڈ میں ریاستی مخبر مزمل عرف مُزو ولد حاصل کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص ریاستی مخبر ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچ تحریک آزادی کے خلاف ریاستی تشکیل کردہ مقامی مسلح ڈیتھ اسکواڈ کا سرگرم کارندہ بھی تھا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ایسے تمام افراد سرمچاروں کے نشانے پر ہیں جو قومی آزادی کی جہد کے خلاف قابض ریاست کے معاون کار ہیں۔ ہم ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فورسز اور مقامی ریاستی ایجنٹوں سے دور رہیں۔