ریاستی آلہ کار سمیر سبزل کے ٹھکانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

1039

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تربت میں ریاستی آلہ کار سمیر سبزل کے ٹھکانہ پر دستی بم حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل شب ساڑھے نو بجے سرمچاروں نے تربت سنگانی سر میں ریاستی آلہ کار سمیر سبزل کے ٹھکانہ پر دستی حملہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سمیر سبزل اور اس کی گینگ کے کارندے ریاستی سرپرستی میں کئی سماجی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں لیکن قابض ریاست کیلئے بلوچوں کی مخبری کرنے کے عوض اسے چوری و ڈکیتی سمیت ہر قسم کے جرائم کی چھوٹ دی گئی ہے۔ کئی مقدمات میں سمیر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ٹھوس ثبوتوں اور ان سے اسلحہ برآمدگی کے باوجود وہ عدالتوں سے بری ہوکر جیل سے چھوٹ جاتا ہے۔