دشت میں پاکستانی فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

554

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک حملے کے نتیجے پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

ذرائع نے ٹی بی پی بتایا کہ دشت میں کہیر کور کے مقام پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ فوجی اہلکاروں کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی معلومات میڈیا کو فراہم نہیں کی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔