خاران میں بم دھماکے کی اطلاع

327

 

بلوچستان کے ضلع خاران کے مرکزی شہر میں بم دھماکے کی آواز سنی گئی۔

دھماکے کے بعد مختلف عسکری اداروں کے اہلکاروں نے جگہ کا تعین کرنے کیلئے علاقے میں گشت اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ شروع کردیا –

ذرائع کے مطابق دھماکہ ڈی سی کے گھر کے قریب ہوا ہے۔

تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ اور ارد گرد کے علاقوں میں ناکہ بندی مزید سخت کرتے ہوئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ شروع کر دی ہے –