حب: ڈکیتی کے دوران قتل نوجوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج

390

 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں چند روز قبل فائرنگ سے نوجوان جانبحق ہوگئے تھے-

واقعہ حب قابوس ہوٹل کے قریب پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا مزاحمت پر چوروں نے نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا ہے-

مقامی انتظامیہ کے مطابق ڈاکووں کے ایک گروہ جو شہر میں واردات کررہی ہے اس سے قبل مین شاہراہ پر دکان میں ڈکیتی پر مزاحمت کرنے پر منظور چھٹہ نامی دکان دار چوروں کے فائرنگ سے قتل ہو چکے ہیں –

جبکہ نوجوان کے قتل کے خلاف آج حب شہر میں تمام سیاسی و مذہبی پارٹیوں کی طرف سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مین شاہراہوں سے ہوتی ہوئی لسبیلہ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی-

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شکیل گجر بلوچ کے قاتلوں کی فوری گرفتار کیا جائے اور حکومت و لوکل انتظامیہ کو وارننگ دی کہ اگر ایک ہفتے میں انتظامیہ قاتلوں کو کرنے میں ناکام رہی تو حب کی تمام پارٹیاں مشترکہ احتجاجی دھرنا اور عام ہژتال کی کال دیں گئے-

ریلی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے ڈپٹی آرگنائزر عبدالوہاب بلوچ، کے بی بلوچ، زاہد بگٹی و نیشنل پارٹی کے غنی رند بلوچ شامل تھیں –

مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں وارداتوں کے بھڑتے نظر شہریوں کو تحفظ فراہم کیا اور ان وارداتوں میں ملوث گروہ کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے-