حب: پولیس کی کاروائی خاتون منشیات فروش گرفتار

288

 

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حب سٹی پولیس اور سی آئی اے نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے زہری اسٹریٹ میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارکر خاتون منشیات فروش سمیرا کمانڈو کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے ساڑھے تین کلو چرس 260، پڑیاں کرسٹال اور منشیات کے لئے حاصل شدہ نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔