حب میں فورسز چوکی پر دستی بم حملہ

315

کراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں نامعلوم افراد نے فورسز چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے گیٹرون کمپنی کے سامنے قائم ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک دیا، جس کے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد سمیت ایک بچے کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے لئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے تاہم تاحال فورسز اہلکاروں کے جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔