حب: روڈ حادثے میں تین افراد جاں بحق

271

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں ایک روڈ حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حب چوکی کے علاقے گڈانی کراس کے قریب کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر لک بدوک کے مقام پر ٹرالر نے کار کو کچل دیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ایدھی رضا کار موقع پر پہنچ گئے، رات گئے تک لاشوں کو کار سے نکا لنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ ٹریفک حادثے کے سبب کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشوں کو حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔