حب: روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی

192

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثہ ماربل سٹی کے قریب رونما ہوا ہے، مسافر بردار کوچ تربت سے کراچی جارہی تھی۔

ریسیکو ذرائع نے حادثے میں ایک شخص کے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں اور تین زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔