تمپ میں فورسز کا مختلف گھروں پر چھاپے، دو نوجوان اغواء

337
File Photo

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے کلاہو میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن اور مختلف گھروں میں چھاپے مار کر دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے تمپ کے علاقے کلاہو میں واقعہ شہید حامد بلوچ کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے دو بیٹوں کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

جن کی شناخت طاہر اور بیبگر کے ناموں سے ہوئے ہیں، علاقہ مکینوں کے مطابق فورسز نے اسی علاقہ میں احمد نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: کاہان میں فوجی آپریشن، 2 افراد جانبحق، 2 لاپتہ

واضح رہے اس سے قبل بھی متعدد بلوچ قوم پرست رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر فورسز نے اس نوعیت کے چھاپے مارے ہیں، جہاں گھروں میں توڑ پھوڑ کرنے اور لوگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کرنے کی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں۔