تربت میں نوجوان نے خودکشی کرلی

509

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گذشتہ روز ایک نوجوان نے زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے آبسر کنر وارڈ کے رہائشی معراج ولد نصیر احمد نے گذشتہ روز زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔ تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ۔

ضلع کیچ اور گردونواح میں نوجوانوں کی خودکشی کی طرف رجحان میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس سے قبل بھی کیچ اور دیگر علاقوں میں نوجوانوں کی خودکشی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہرین خودکشی کے واقعات میں اضافے کا سبب بے روزگاری، تعلیم کے مواقع میں کمی اور نشے کا عام ہونے کو بتاتے ہیں۔ جبکہ سماجی کارکن اس طرح کے واقعات میں ریاست اور معاشرے کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

سماجی کارکنوں کا موقف ہے کہ ریاست کو پہلے ٹھوس اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے پہلے ریاست اپنی ذمہ داریاں نبھائیں پھر معاشرہ اپنا کردار ادا کرے تو خودبخود اسطرح کے واقعات میں کمی ہوگی۔