تربت میں فورسز ناکے پر دستی بم حملہ، 4 اہلکار زخمی

872

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستان فورسز کے اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق تربت سنگانی سر میں نامعلوم افراد نے قبردستان کے نزدیک فرنٹیئر کور کے ناکے پر دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

حکام نے دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے چار اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ حملے کے بعد شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی میں اضافہ کردیا گیا۔

تربت شہر اور گردنواح میں پاکستانی فورسز اور حکومتی حمایت افراد جنہیں عرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کے نام جاتا ہے، کو بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں نشانہ بناتی رہی ہے۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔