بی این ایم امریکہ زون کا جنرل باڈی اجلاس بیادِ شہدائے مرگاپ منعقد، آرگنائزنگ باڈی تشکیل

385

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہبی این ایم امریکہ زون کا جنرل باڈی بیادِ شہدائے مرگاپ منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور شہدائے مرگاپ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اجلاس کے آخر میں زون کے فعالیت اورباقاعدہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ایک تین رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں نبی بخش بلوچ زونل آرگنائزر، سمیع بلوچ ڈپٹی آرگنائزر اور امداد بلوچ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔ اجلاس سے نبی بخش بلوچ، سمیع بلوچ، امداد بلوچ اور مراد بلوچ نے خطاب کیا۔

مقررین نے شہدائے مرگاپ شہید غلام محمد بلوچ، شہید لالا منیر بلوچ اور شہید شیر محمد بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ رہنماؤں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کیا کہ بلوچ قومی آزادی کے لیے رہنماؤں سے لے کر عام بلوچ فرزند قربانی سے دریغ نہیں کرتے ہیں۔ ہم واجہ شہید غلام محمد کی تعلیمات اور فلسفہ قربانی کو اپنا مشعل راہ بناکر جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنے کی سعی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ملک بیٹھ کر یہاں رائے عامہ سمیت مختلف اداروں میں بی این ایم کا موقف اورجدوجہد آزادی کو متعارف اور حمایت حاصل کرناہمارابنیادی فریضہ ہے لیکن ہم سمیت تمام بلوچ ڈائسپورہ کو یاد رکھنا چاہئے کہ اس کے لئے ہمیں انتھک محنت کی ضرورت ہے۔