بی آر اے نے پسنی میں کوسٹ گارڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

579

بلوچ ریپبلکن آرمی نے بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی آر اے کے ترجمان بیبگر بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دوپہر دو بجے ہمارے سرمچاروں نے گوادر کے شہر پسنی میں قابض کوسٹ گارڈ کے ٹرک پر دستی بم سے حملہ کیا، حملے میں ٹرک میں سوار ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

بیبگر بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قابض پاکستانی فورسز سے اجتماعی فاصلہ قائم رکھیں آگے بھی اس طرح کے حملے مزید شدت کے ساتھ جاری رہینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔