بھارت: ایک دن میں 1 لاکھ 70 ہزار کورونا متاثرین، 904 ہلاکتیں

198

مہاراشٹر میں63ہزار نئے کیسز،دہلی میں ہسپتال مریضوں سے بھرگئے ،بھارت میں اموات 1 لاکھ 70 ہوگئیں، برطانیہ میں ہیئر ڈریسر، جمز آج کھل جائینگی، تھائی لینڈ میں پابندیاں سخت، ترکی میں وباء کا پھیلاو تیز، 50 ہزار کیسز

کورونا وائرس کی نئی لہر خطرناک شکل اختیار کرنے لگی، بھارت میں ایک دن میں 1 لاکھ 70 ہزار نئے کیسز جبکہ مزید 904 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ سے بڑھ گئی، ہلاکتو ں کی تعداد بھی 1 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی۔

وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 63 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے، نئی دہلی میں 34 ہزار نئے مریض سامنے آئے، دہلی میں ہسپتال مریضوں سے بھرگئے۔

بھارت میں ریمڈیسور کی ایکسپورٹ پر پابندی لگادی گئی۔ برطانیہ میں کورونا کی پابندیاں نرم ہونے لگیں، ملک میں آج سے ہیئر ڈریسر، جمز کھل جائیں گی، تھائی لینڈ میں مریض بڑھنے پر پابندیاں سخت کردی گئیں، ترکی میں 50 ہزار، فرانس 34 ہزار جبکہ ایران میں 21 ہزار نئے مریض سامنے آئے۔