گذشتہ رات نامعلوم افراد نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ حکام کے مطابق حملے میں ایک فرنٹیئر کور اہلکار زخمی ہوا ہے۔
حملے کی ذمہ بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔ بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ رات کوئٹہ میں سریاب فلائی اور پر قائم قابض پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے چیک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ پوسٹ کو نقصان پہنچا۔
خیال رہے رواں مہینے بولان کے علاقے مارگٹ میں پاکستانی فورسز پر بم حملے اور خضدار میں حکومتی حمایت یافتہ شخص کے گھر پر دستی بم حملوں کی ذمہ داری بھی بلوچ لبریشن آرمی قبول کرچکی ہے۔