بلوچستان: مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک، ایک زخمی

165
فائل فوٹو

 

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں کمسن بچہ حب ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے جسکی شناخت علی محمد ولد خالق اچکزئی سکنہ کوئٹہ جبل نور کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو ایدھی رضا کاروں نے جام غلام قادر اسپتال حب منتقل کردیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے گذشتہ روز مستونگ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جسے شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا قلات سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ روز نامعلوم لٹ بردار افراد نے مقامی صحافی کے گھر پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

مقامی اخبار سے وابستہ خضدار کے نیوز ایجنٹ صحافی فدا احمد شاہوانی کو لاٹھیوں ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمی کو قلات اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فدا احمد شاہوانی نے قلات پولیس کو چھ افراد کے خلاف درخواست کردیا جن میں علی اکبر، محمد انور، طیب، محمد نور سراج اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔

زخمی فداحمد کا کہنا ہے کہ قلات پولیس نے تاحال نامزد ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔

جبکہ قلات پولیس کے مطابق ہم نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی جاری ہے۔