بلوچستان: فائرنگ کے 3 مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک، دو زخمی

465

بلوچستان کے تین اضلاع میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے واقعات بلوچستان کے ضلع قلات، نوشکی اور لورالائی میں پیش آئے ہیں۔

قلات میں فائرنگ کا واقعہ اسکلکو کے مقام پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں نصراللہ ولد نور بخش نامی شخص ہلاک ہوا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کرکے ضابطے کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کردیا۔ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔

ادھر ‏نوشکی سے اطلاعات ہیں کہ گزنلی کراس پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ سے جعفر خان ولد پیر جان زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کو طبی امداد دی گئی۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دریں اثناء لورالائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے، زخمی شخص کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقع پرانی دشمی کا بتایا جاتا ہے۔