بلوچستان: حادثات و واقعات میں ایک شخص ہلاک، 9 افراد زخمی

275

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں دو مختلف نوعیت کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعات و حادثات بلوچستان کے ضلع چمن اور دکی کے مقام پر پیش آئیں۔

کوئٹہ تا ژوب شاہراہ پر بادنزئی کے مقام پر ڈپٹی کمشنر ژوب کی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ ڈپٹی کمشنر ژوب شہک بلوچ زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمی ڈی سی کو طبی امداد دینے کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مائنز انسپکٹر صابر شاہ کے مطابق دکی میں کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس کے باعث دھماکے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور کان کے اندر جلھس کر زخمی ہونے والے تمام آٹھ کانکنوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

جھلس کر زخمی ہونے والے کانکنوں میں عبدالغفار ولد شمس اللہ بارکزئی، نیک محمد ولد فداد محمد ہوتک، بخت اللہ ولد عبدالحد، نعمت اللہ ولد سید اللہ، محمد صدیق ولد پیر محمد، منظور احمد ولد عبدالحلیم اور مطیع اللہ ولد محمد ساگزئی شامل ہیں۔

جنہیں ڈی ایچ کیو دکی منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں سات کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔