براس کے سرمچاروں کے شہادت میں ملوث ڈیتھ اسکواڈ کارندے کو حملے میں ہلاک کیا – بی آر اے

730

ڈیتھ اسکواڈ کارندہ ملا امین گذشتہ سال ناگ زامران میں براس کے ساتھیوں کے شہادت میں براہ راست شریک رہا تھا ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات زامران کے علاقے ناگ نوانو میں فائرنگ کرکے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ایک سرگرم رکن ملا امین کو ہلاک کیا۔ ملا امین زامران میں ڈیتھ اسکواڈ کا اہم سرغنہ امین زامرانی کا کارندہ تھا جنہوں نے گذشتہ سال جنوری میں بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ساتھیوں پر پاکستان کے ملٹری اینٹلی جنس کے ایک میجر کی سربراہی میں حملہ کیا تھا جہاں ورنا یوسف کرد چار ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔ اس حملے میں ملا امین براہ راست شریک رہا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملا امین ریاستی سرپرستی میں زامران، تمپ اور تربت میں منشیات فروشی، بھتہ خوری، چوری و ڈھاکہ زنی میں بھی ملوث رہا ہے۔ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ ریاست کی ایماء پر بلوچ سماج میں خوف پھیلاکر سماج کو سیاسی و معاشرتی اور سماجی لحاظ سے مفلوج کردینا چاہتے ہیں ان سماج دشمن کارندوں کے خلاف ہماری کاروائیاں تیز تر ہونگے لہٰذا ہم عوام سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کے قربت سے دور رہیں۔

بیبگر بلوچ نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاوائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔