ایران و افغانستان میں بلوچ مہاجرین پر حملے، مہذب دنیا بلوچوں کو تحفظ فراہم کرے – ڈاکٹر اللہ نذر

522

ایران اور افغانستان میں بلوچ مہاجرین پر حملوں کے واقعات پر بلوچ آزادی پسند رہنماء ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ مہذب دنیا بلوچ مہاجرین کو تحفظ فراہم کرے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے کہا کہ اسی مہینے ایران میں دو بلوچ اور افغانستان میں چار بلوچ مہاجرین جانبحق ہوئے ہیں۔ ہم مہذب دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچ مہاجرین کی حفاظت کرے جو پاکستانی بدنام زمانہ ایجنسیوں کے ذریعے مسلسل قتل ہو رہے ہیں۔

خیال رہے ایران اور افغانستان میں بلوچ مہاجرین پر حالیہ حملوں کے بعد مختلف جماعتوں اور افراد کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ تین روز قبل ایران کے شہر ساروان میں مسلح افراد کے حملے میں دو افراد نوربخش ولد درویش اور صابر ولد شفیع محمد جانبحق ہوئے تھیں جو مشرقی بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ کے رہائشی تھے۔

قبل ازیں 11 اپریل کو افغانستان ضلع کندھار کے سرحدی علاقے اسپین بولدک میں مسلح افراد کے حملے میں چار بلوچ مہاجرین جانبحق ہوئے تھے۔